اسرائیلی دہشتگردی نہ رکی،غزہ میں بمباری،فائرنگ،مزید 81 فلسطینی شہید

غزہ: (مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی نہ رکی،غزہ میں بمباری،فائرنگ،مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے،اسرائیلی فوج نے بے گھر افراد کے سکولوں ، تباہ حال عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 زخمی ہوگئے،اسرائیل نے غزہ کے کئی علاقوں نصیرات، زہرا ، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت متعدد علاقے خالی کرنے کا حکم دےدیا۔