پاک بھارت جنگ کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے پاک بھارت جنگ کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا محرم الحرام میں قیام امن کےلئے اقدامات کرلیے، نفرت انگیز پوسٹوں پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،کوریج کےلئے بھی ڈرون کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرون اڑانے والے کو گرفتار کیا جائے گا،جلوس کے روٹس پر اضافی کیمروں کے ذریعے سرویلنس ہو گی۔



















