سپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم ،3ارب قومی خزانے میں واپس
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری ، بچائے گئے 3 ارب قومی خزانے میں واپس جمع کرا دئیے۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق مجموعی اخراجات صرف 9.7 ارب تک محدود رہے،خطیر رقم کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں بچائی گئی،تمام غیر ضروری اخراجات ختم ،نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد رہی،قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی درخواستوں کے باوجود نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں رواں مالی سال کے دوران کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی، غیر ضروری آسامیوں کا خاتمہ کر کے بجٹ میں مزید بچت کی گئی،سپیکر نے پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں کو محدود رکھا اور خود بھی صرف انہی دوروں میں شرکت کی جن کے اخراجات میزبان ممالک یا اداروں نے برداشت کیے،بیرون ملک جانےوالے پارلیمانی وفود کی تعداد کم سے کم رکھی گئی۔



















