امریکہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کا حصہ نہ بنے: روس

ماسکو : ( ) روس نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے امریکہ اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہ ہو۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہروف نے امریکہ کو متنبیہ کرتے ہوئے کہا ایران میں امریکی فوجی کارروائی امریکہ کا انتہائی خطرناک قدم ہو گا ، بہت غیر متوقع اور منفی نتائج سامنے آئیں گے ۔