اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا ہے پیپلزپارٹی صرف ایک فون کال کی مار،حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے اپوازیشن کا نہیں چلایا جاتا،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے،پاکستان میں 10 سے 12دنوں کا تیل موجود ،حکومت کو ہوش ہی نہیں ہے، پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے، بجٹ کا آغاز ہی غلط ہے، فنانس کے حوالے سے کئی غلطیاں کی گئیں، بجٹ سے مزید مہنگائی آئے گی، اربوں کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر سے سوال کیا تو انہوں نے غلطی تسلیم کی، عوام پر کروڑوں کے ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس عائد کردئیے گئے ہیں، اسد قیصر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے ،اپوزیشن کا نہیں چلایا جاتا،ہمیں جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، ہمارے لیڈرز کے کیسز دو سال سے چل رہے ہیں، ریکاڈر عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا، حیلہ بہانہ کیا جا رہا ہے، عدالت انصاف نہیں دیتی تو ہم کہاں جائیں، بشریٰ کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، حکومت کی ایران کے معاملے پر فارن پالیسی کیا ہے، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، بیرسٹر علی ظفر نے کہاایران پر سرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اعجاز چودھری کا پرڈوکشن آڈر جاری کیا گیا، بانی پر بنائے گئے کیسز بے بنیاد ہیں، جس دن سماعت ہوگی کیسز ختم ہو جائیں گے، اسد قیصر نے ٹھیک کہا ہم عدالت نہیں جائیں تو کہاں جائیں۔
پیپلزپارٹی صرف ایک فون کال کی مار ہے :پی ٹی آئی



















