لاہور (مشرق نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ کام ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں 1240 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے، ترقیاتی پروگرام کا 64 فیصد ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے رکھا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی شعبے میں خطرات میں کمی لانے کا سنگ میل عبور کریں گے، ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے اقدامات کیلئے 371.739 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق جدید طریقے رائج کرنے کیلئے 277.437 ارب روپے مختص کئے گئے، ماحولیاتی بہتری سے منسلک دیگر شعبوں کیلئے 145.956 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اگلے مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ کام ہوگا: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب



















