میرے ،شہباز میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہیں،نوازشریف


لندن:(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہاہے میرے اور شہبازمیں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہیں، حکومت بہترین کام کررہی ہے۔

ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاایران سے تعلق مذہبی و ثقافتی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت کا موقف حق پر مبنی ہے،پاکستان نے بھارتی جارحیت کےخلاف اپنا دفاع کیا ،فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے،اوورسیز کارکن اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کو ملکر کام کرنا چاہیے۔