لاہور ( اپنے رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز گوجرانوالہ ڈویژن میں امن و امان بارے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سکیورٹی، تمام متعلقہ اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی شرکت۔کمشنر نوید حیدر شیرازی اور آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں محرم الحرام کی 6858 مجالس اور 1588 جلوس کیلئے انتظامات مکمل گوجرنوالہ ڈویڑن میں 258 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی جبکہ 91 کی زباں بندی کے احکامات جاری۔گوجرانولہ ڈویژن میں 1263 ڈاکٹرز اور 2645 پیرامیڈیکس ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ گوجرانولہ ڈویژن میں 3158 کومبنگ آپریشنز کئے جن کے نتیجے میں 4132 مقدمات درج ہوئے۔ ڈویژن میں5525 رضاکاروں کو بھی تربیت دی گئی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیتی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی اور امن وامان حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ڈویژنل ، ضلعی امن کمیٹیاں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں، صوبائی وزرا قیام امن کے حوالے سے امن کمیٹیوں کا کردار لائق تحسین ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم میں پنجاب بھر کے جلوس اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ ہوگی، رضاکاروں اور گارڈز کے یونیفارم، کارڈز اور تعیناتی پر گہری نظر رکھی جائے۔پولیس اور انتظامیہ امن وامان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، کمشنر نوید حیدر شیرازی۔ سوشل میڈیا پر شر پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، آر پی او طیب حفیظ چیمہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کیے جا چکے ہیں، فوڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لنگر اور سبیل کے اہتمام کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔
محرم کے دوران امن و امان میں خراب کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا : سلمان رفیق



















