پائی پائی عوام کی امانت ،زیرو ٹیکس ، سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے،مریم

لاہور(رپورٹنگ ٹیم)وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس ہوا ،نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ نے بجٹ دستاویز پر دستخط کر دیئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نو از نے کہاپائی پائی عوام کی امانت ،زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے،دوسرا سال ہے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،ایک بھی نیا ٹیکس نہ لگانے پر خوشی ہے،سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا، پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔

مریم نواز نے کہا عید پر صوبے بھر میں صفائی کا ریکارڈ قائم کیا، ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں ایسے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی، 2،4بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا، 94 نئے پروگرام لےکر آئے اب فری میڈیسن ہر جگہ ملے گی۔