تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی ترک کرنا ہوگی:فیصل واوڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری، تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی ترک ، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

سینٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا خیال بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے،موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرکسانوں کے مسائل پرتوجہ دینا ہوگی،این ایف سی ایوارڈ کےلئے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے،میری پہلے بانی پی ٹی آئی پھر زرداری اور اب مولانا صاحب ٹریننگ کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا موجودہ حکومت نے معیشت کو نچوڑ دیا ،ماہرین کہتے ہیں بجٹ کے بعد تمام انڈسٹری بیٹھ جائے گی،حکومت کہتی ہے گرین بنو لیکن سولر پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا، حکومتی توجہ سوچنے کی بجائے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے پر ہے۔