ایران کاساتھ دینا فرض،حکومت او آئی سی کاہنگامی اجلاس بلائے:اسد قیصر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاہے ایران کا ساتھ دینا اخلاقی فرض ہے،حکومت او آئی سی کاہنگامی اجلاس بلائے،بجٹ میں خیبر پختونخوا کےلئے صرف 55 کروڑ روپے مختص کرنا پورے صوبے کو سزا دینے کے مترادف ہے، حکومت فاٹا کے حصے کے سالانہ 381 ارب ادا نہیں کر رہی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنا حق دفاع استعمال کیا ،ایرانی بھائیوں کےساتھ اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں،اسرائیل نے فلسطینیوں پر بدترین ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بچوں، خواتین، بزرگوں، ہسپتالوں اور سکولوں تک کو نہیں چھوڑا،نسل کشی پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور جمہوریت کی دعویدار ریاستیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، خاص طور پر امت مسلمہ کی خاموشی انتہائی معنی خیز ، افسوسناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں ، خیبر پختونخوا میں فورس لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو موٹر وے بند کردیں گے،فاٹا،پاٹا پر ٹیکس واپس لیاجائے،خیبر پختونخوا کو سالانہ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں ملنے والی اربوں روپے کی رقم بھی روکی گئی ،فاٹا کےلئے خصوصی ترقیاتی اقدامات کیے جائیں۔