راولپنڈی: (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب شامل تفتیش،مقدمات کو انتقام قراردےدیا۔
عمر ایوب تھانہ نیو ٹاون میں درج 24 نومبر جلاو گھیراو کیس میں عدالتی حکم پر شامل تفتیش ہو گئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم کے بعد عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تفتیشی افسر کے سامنے تحریری بیان جمع کرا دیا۔
عمر ایوب کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں موقف اختیار کیا گیا وہ ایک سیاسی اور جمہوری سوچ رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک بھر میں ان کےخلاف درج 90 سے زائد مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، تمام مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے موقف اختیار کیا مقدمہ جھوٹ اور من گھڑت الزامات پر مبنی ہے، میں پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں اور کسی بھی قسم کے جلاو گھیراو میں شامل نہیں رہا، میں بے گناہ ہوں،عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کے احاطے میں تحریری بیان تھانہ نیو ٹاون کے تفتیشی افسر راشد کے حوالے کر دیا۔
عمرایوب شامل تفتیش،مقدمات کو سیاسی انتقام قراردےدیا



















