اسرائیلی حملہ وحشیانہ جارحیت،ایران کےساتھ کھڑے ہیں،نوازشریف

لندن:(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے اسرائیلی حملے کو وحشیانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہامشکل وقت میں ایرانی عوام کےساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کےساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے بیان میں نوازشریف نے کہاایرانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی،معصوم جانوں کے المناک نقصان پر انتہائی غم زدہ ہیں۔