سمبڑیال کاضمنی انتخاب الیکشن نہیں دھاندلا تھا،پی ٹی آئی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سمبڑیال کاضمنی انتخاب الیکشن نہیں دھاندلا تھا،پی ٹی آئی نے نتائج کو مسترد کردیا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ و دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی، غنڈہ گردی ، بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، الیکشن نہیں دھاندلا تھا، الیکٹورل پراسیس کو فالو نہیں کیا گیا، پولیس پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالتی رہی،پولیس نے ووٹرز کو ڈرایا ،ہراساں کیا، بیلٹ باکسز بھرے ہوئے لائے گئے،،کیمپ اکھاڑ دئیے گئے۔
شیخ وقا ص اکرم نے کہاالیکشن میں سب کچھ پہلے سے طے تھا، پولنگ سٹیشنز کو ٹارگٹ کرکے دھاندلی کی گئی، الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں،ٹرن آوٹ بہت کم تھا، ن لیگ کے بندے بالکل نہیں نکلے، کیمپس خالی رہے،پیٹرن ان چیف کی رہائی، مینڈیٹ ،26 ویں ترمیم کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔



















