نیویارک:(بیورورپورٹ )پاکستانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیرقیادت اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارتی فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیشرفت سے آگاہ کیا۔
او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاسندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر گہری تشویش،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی کوشش بین الاقوامی و معاہداتی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارتی جنگجویانہ جارحیت کے باعث دنیا کم محفوظ جگہ بن گئی اور جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا امن کا واحد راستہ مکالمہ، شمولیت اور سفارتکاری ہے،او آئی سی نازک حالات میں دنیا کا اخلاقی ضمیر بن کر ابھری،جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کےلئے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل ناگزیر ہے۔
دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا سلامتی کونسل کے منتخب اراکین (E10) کے سفیروں کےساتھ ملاقات مفید رہی،بھارت کی بڑھتی اشتعال انگیزیوں کے سامنے پاکستان کے اصولی و ذمہ دارانہ موقف سے آگاہ کیا،اعادہ کیا صبر و تحمل، سفارتکاری، بات چیت اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے اصولوں کی پابندی کرینگے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے ،دہشتگردی سرحدوں کے باہر سے منصوبہ بندی کےساتھ سپانسر کی گئی ،تنازعات کے خواہاں نہیں لیکن اپنی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کےلئے پوری طرح تیار ہیں، جنوبی ایشیا ایک اور بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















