تہران (مشرق نیوز) ایران میں انسانی سمگلروں کےخلاف بڑے آپریشن کے دوران10 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا،ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارتخانے نے اپنی تحویل میں لے لیا،پاکستانی شہریوں کو انسانی سمگلروں نے یورپ لے جانے کا جھانسا دے کر یرغمال بنا رکھا تھا،پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بازیاب پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کیساتھ تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انسانی سمگلنگ سنگین مسئلہ ہے اور پاکستانی شہریوں کو چاہیےوہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک پیشکش کا شکار نہ ہوں،پاکستانی سفیر نے والدین اور نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا جعلی ایجنٹوں اور سمگلروں کے جھانسے میں آ کر اپنی جان اور مستقبل خطرے میں نہ ڈالیں،دفتر خارجہ نے بھی کامیاب آپریشن پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان انسانی سمگلنگ کے خاتمے کےلئے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہے۔
ایران میں انسانی سمگلروں کے شکنجے سے 10 پاکستانی بازیاب



















