پولیس کے کچے میں ڈرون حملے، ڈاکووں کی کمین گاہیں تباہ


لاہور:(کرائم رپورٹر)پولیس کے کچے میں ڈرون حملے، ڈاکووں کی کمین گاہیں تباہ ،متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران جدید ہتھیاروں ،ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، کچہ کریمنلز کے ٹھکانوں پر موثر حملے کیے گئے،ڈرون حملوں کے نتیجے میں متعدد ڈاکو زخمی ، کمین گاہوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ،کارروائی منصوبہ بندی اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی،قیامِ امن و جرائم کے خاتمے کےلئے آپریشنز جاری رہیں گے۔