عوامی ٹیکس کے پیسے میں خوردبرد برداشت نہیں،عظمیٰ بخاری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ابھی تک رمضان پیکیج پر کوئی آڈٹ رپورٹ وزیراعلیٰ کے علم میں نہیں آئی اگر کوئی ایسی رپورٹ موجود یا سامنے آتی ہے تو مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی،موجودہ حکومت کے قیام کے فوری بعد نگہبان رمضان پیکیج کے تحت صارفین کو پہلے سے موجود ڈیٹا کی بنیاد پر امدادی اشیا فراہم کی گئیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاپورے عمل کو شفاف و عوامی مفاد کے مطابق یقینی بنانے کی کوشش کی گئی،وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا عوامی ٹیکس کے پیسے کی خوردبرد کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،رمضان پیکیج میں کسی قسم کی کرپشن یا بدانتظامی پائی گئی تو ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔



















