پشاور(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور و دیگر کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی ،علی شاہ نے درخواست تھانہ شرقی میں جمع کرائی۔
درخواست کے مطابق پیپلزپارٹی جمہوری ،امن پسند جماعت ہے، 26 مئی کو صوبے میں کرپشن کےخلاف پر امن احتجاج کیا،سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کی جانب سے زائد المعیاد آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے،کارکنوں پر شیلنگ وزیر اعلیٰ کی ایما پر کی گئی، علی امین گنڈا پور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ، وزیر اعلیٰ و دیگر کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع



















