ملک میں حقیقی یکجہتی کیلئے حکومت فسطایت بند کرے،شیخ وقاص اکرم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہاہے ملک میں حقیقی یکجہتی کی ضرورت ہے، حکومت فسطایت بند کرے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا28 مئی کسی ایک سیاسی جماعت کا دن نہیں،پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا،ملک کے انچ انچ کی حفاظت کےلئے اپنے بچے بھی قربان کردیں گے، ملک میں جینا حق ہے لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی اگر ملک میں حقیقی یکجہتی چاہئے تو فسطائیت کو ختم کرنا ہوگا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا حقیقی قومی یکجہتی کا تقاضا ہے تمام طبقات کو برابر کا شہری تسلیم کیا جائے اور اختلاف رائے کو دبانے کی بجائے سنا جائے،عوام کو عزت کےساتھ جینے کا حق ملنا چاہیے۔