ملکی دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،فضل الرحمن


پشاور:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے پاکستان کوعالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز حاصل ہے۔

یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں فضل الرحمن نے کہا ملکی دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کےلئے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،قیامِ پاکستان کےلئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، ملکی دفاع ایمانی فریضہ ہے۔