پاکستان نے 28 مئی 1998ءکو کامیاب جوہری تجربات کرکے تاریخ رقم کی: واسا مشعل یونین
لاہور(قمر عباس )واسا لیبر یونین کے مرکزی رہنماﺅں نے یوم تکبیر کے موقع پر روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 28 مئی1998 میں پاکستان کی طرف سے کئے گئے جوہری تجربات نے تاریخ رقم کی گئی یہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ساتواں ملک اور مسلم دنیا کا پہلا ملک بناقومی خودمختاری اور دفاع کو یقینی بناتا ہے۔ یہ ٹیسٹ بھارت کے جوہری دھماکوں اور ہندوتوا کے وارمنگرنگ کا جواب تھے جس کا مقصد جنوبی ایشیا میں سٹرٹیجک توازن برقرار رکھنا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک اور قوم کی سالمیت پر کسی قسم کے پریشر کو خاطر میں نہیں رکھا گیا آج کے دن تجدید عہد کرنا ہو گا کہ تمام تر طبقات ملک اور قوم کی خاطر ایک ہیں واسا سی بی اے مشعل یونین صدر فاروق چوہدری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آصف مقبول نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننے کی خاطر ملک کی قیادت، مسلح افواج اور شہریوں نے قومی سلامتی کیلئے جوہری ٹیکنالوجی تیار کرنے کیلئے انتھک محنت کی 28 مئی 1998 کو ہونیوالے کامیاب تجربات نے اپنی علاقائی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کو ظاہر کیا آج پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے اور دنیا کے ایٹمی ممالک میں ساتویں نمبر پر ہیں ہمیں اپنے سائنسدانوں بالخصوص ڈاکٹر عبدالقدیر جیسے محسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واسا سی بی اے مشعل کے مزدور رہنماﺅں منشاءبھٹی ، آصف زمان ، جاوید جٹ، عامر عباسی ،راشد گجر اور وقاص نبی ،عابد حسین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں اس تاریخ ساز عمل کے بعد مضبوط دفاعی پوزیشن میں ہیں ملک اور قوم اپنی ملکی قیادت اور فوج سمیت سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس وقت مسلم لیگ کے لیڈر میاں نواز شریف نے بین الاقوامی پریشر کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے 28مئی کو کامیاب ایٹمی تجربات کئے ہم اپنے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیںاللہ تعالی کا معجزہ ہے جس نے ہمیں کسی بھی جنگ کے خطرے کے بغیر اپنی مرضی کو برقرار رکھنے کیلئے ایسی ناقابل اعتماد طاقت عطا فرمائی ہے اور مسلم معاشرے کو اپنے دفاع دانوں کو مسلمانوں کے دفاع کیلئے اس طرح کے بنیادی ہتھیار بنانے کی کوششوں پر فخر ہے اللہ تعالی ہمیں اپنے دفاع کیلئے تیار کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ آج یوم تکبیر قومی یکجہتی کی یاد دہانی اور پاکستان کو ایک بڑی اقتصادی طاقت میں تبدیل کرنے کیلئے متحد کوششوں کی ضرورت ہے ۔ قوم معاشی خودمختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دینا ہو گا۔



















