پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں،بلاول اگلے وزیراعظم ہوں گے،زرداری


لاہور:(سٹاف رپورٹر)صدر آصف زرداری نے کہاہے پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں،بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

گورنر ہاوس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔

آصف زرداری نے کہاپاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں،دشمن کو منہ کی کھانا پڑی،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں۔

صدر مملکت نے کہا پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک ،فعال ہو گئی ، بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے،پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے طبقے کی جماعت ہے۔