ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دیدیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دیدیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میشی سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی فوج دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور ہے، فوج کو دوبارہ منظم کریں گے ،جدید ہتھیاروں سے لیس کیاجائےگا، امریکہ کا سنہری دور واپس لائیں گے، قطر سعودی عرب ، یواے ای کا دورہ شاندار رہا، تینوں ملکوں کے رہنما بہترین ہیں،ملاقاتیں اچھی رہیں۔

ٹرمپ نے کہامیں نے اپنے پہلے دور حکومت میں فوج کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں ازسر نو تعمیر کیا ،کیڈٹس کو علمی اور جسمانی کامیابی پر مبارک باددیتا ہوں،آپ دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے افسر بنیں گے۔