پنجاب ترقی وخوشحالی میں آگے،مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئیں:عظمیٰ بخاری


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئیں،الیکٹرک بائیکس،سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریبات میں عملی مشاہدہ دیکھنے کو ملا،مریم نوازنے باتوں نہیں عملی اقدامات سے دل جیتے۔


اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہانوجوان جلاﺅ گھیراﺅ اور مار دھاڑ کی سیاست سے تنگ آچکے ،اپنے مذموم مقاصد کےلئے نوجوانوں کی ذہن سازی کرنے والے یوتھ کے اصل دشمن ہیں،یوتھ پاکستان کا مستقبل ہے ،مریم نواز نوجوانوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ تھما رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہامریم نواز نے نوجوانوں سے کیے تمام وعدے پورے کیے ،جعلی دعویداروں نے یوتھ کو اپنے ناپاک عزائم ، اداروں کےخلاف اکسانے کےلئے استعمال کیا،پنجاب ترقی و خوشحالی میں لیڈ کررہا ہے۔