پی ٹی آئی کی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے
بیرسٹر گوہر نے کہا سپہ سالار نے بھارت کےخلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کےخلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں،پاک فوج نے بھارت کو بہترین حکمت عملی کےساتھ جواب دیا ۔



















