خیبر پی کے حکومت کابقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاق کو خط


پشاور :(بیورورپورٹ)خیبر پی کے حکومت نے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاق کو خط کردیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیافروری تا اپریل ایف بی آر نے 9 ہزار 300 ارب اکھٹے کیے، ایف بی آر کی جمع شدہ رقم میں کے پی کا حصہ 849 ارب روپے بنتا ہے،فنانس ڈویژن نے خیبر پختونخوا کو 803 ارب جاری کیے، ناقابل تقسیم محاصل پول کے 4 ارب کی کٹوتی کے بعد وفاق نے 42 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہااین ایف سی ایوارڈ کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے بار بار درخواستیں کیں، استدعا کے باوجود ڈیفرنشل شارٹ فال کی رقم موصول نہیں ہوئی،رقم جاری کرنے میں تاخیر سے خیبرپختونخوا میں مالیاتی اثرات پڑ رہے ہیں، صوبے کو مالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے مثبت جواب کی ضرورت ہے۔