بھارتی جارحیت عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی کمیٹی قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کابڑا اقدام،بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا،بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کےساتھ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔

لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی پرمشتمل کمیٹی وفد کی صورت میں مختلف ممالک کا دورہ کر کے پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔