ساہیوال (بےورو رپورٹ) ساہیوال انتظامیہ عید قربان پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے متحرک، کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے عیدالاضحی پر اجتماعی قربانی مختص پوائنٹس پر کرنے کی ہدایت کردی، شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی گلیوں، بازاروں، پارکوں کی بجائے مختص پوائنٹس پر کریں۔میونسپل کارپوریشن ان پوائنٹس پر پانی، پنکھوں، اور سایہ کا انتظام کرے۔ کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈی جی پی ایچ اے را¶ ندیم اختر، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد مغل، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد،سٹی منیجر پسپ اسجد خان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ شہر ی صفائی کے حوالے سے انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ صدر بازار اور پاکپتن بازار میں زیر تعمیر ڈرین کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔
شہری گلی، محلوں کی بجائے مختص پوائنٹس پر سنت ابراہمی ادا کریں: کمشنرساہیوال



















