سیکرٹری اوقاف کی بہترین حکمت عملی، رواں سال پہلی سہ ماہی میں ہدف سے زائد آمدنی

لاہور(قمر عباس )سیکرٹری اوقاف کی مثبت حکمت عملی رواں مالی سال مارچ تک مالی ہدف 2ارب 31کروڑ 11لاکھ 33ہزار مقرر، 66کروڑ 45لاکھ 20ہزار کی اضافہ کے ساتھ 2ارب 64کروڑ 46لاکھ سے زائد آمدنی حاصل کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ مسلم اوقاف پنجاب و مذہبی امور کا گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال میں موجود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف پنجاب و مذہبی امور کی مثبت حکمت عملی کے باعث تمام زونز کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں رواں مالی سال میں 2ارب 31کروڑ 11لاکھ 33ہزار 5سو ٹارگٹ دیا گیا تھا جس سے جولائی 2024-25 سے مارچ 2024-25تک 2ارب 64کروڑ 46لاکھ 6ہزار 58روپے حاصل کئے گئے جو کہ مالی ہدف سے 66کروڑ 45لاکھ 19ہزار 5سو20روپے اضافی آمدنی حاصل ہوئی جبکہ گزشتہ سال 2023-24میں مالی ہدف 1ارب 97کروڑ 34لاکھ 13ہزار 959روپے تھا جو کہ جولائی 2023-24تک تھا اس کی نسبت رواں مالی سال 2024-25میں 50کروڑ 65لاکھ 54ہزار 8سو90روپے اضافی آمدنی حاصل کی گئی ہے جبکہ آئندہ تین ماہ تک مزید آمدنی حاصل ہونے سے مالی حالات پر مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 2023-24میں مختلف سیکٹر میں انویسٹ کی گئی رقم سے 11کروڑ 19لاکھ 90ہزار 4سو8روپے رواں مالی سال 2024-25میں انوسٹمنٹ سے 34کروڑ 42لاکھ 40ہزار 1سو37روپے حاصل ہوئی جبکہ ملتان زون کی طرف سے گزشتہ مالی سال 8کروڑ 94لاکھ 82ہزار 3سو38رواں مالی سال 2024-25میں 12کروڑ 74لاکھ 49ہزار 6سو95روپے جو کہ 43فیصد آمدنی حاصل ہوئی۔ بہاولپور زون میں گزشتہ مالی سال 12کروڑ 86لاکھ 85ہزار 9سو18رواں مالی سال 20کروڑ 34لاکھ 84ہزار 3سو93روپے جو کہ 58فیصد رہا۔ داتا دربار ہسپتال گزشتہ مالی سال 42لاکھ 15ہزار 9سو81روپے رواں مالی سال 42لاکھ 87ہزار 1سو24روپے جو کہ 2فیصد رہا۔ زون پاکپتن میں گزشتہ مالی سال 16کروڑ 73لاکھ 93ہزار 6سو23رواں مالی سال 18کروڑ 49لاکھ 19ہزار 8سو34جو کہ 10فیصد سے ذائد آمدنی رہی گزشتہ مالی سال علماءاکیڈمی سے 2لاکھ 15ہزار 3سو97رواں مالی سال 2لاکھ 18ہزار 7سو روپے 1فیصد زائد رہا۔ سرگودہا زون نے گزشتہ مالی سال میں 12کروڑ 29لاکھ 60ہزار 4سو76رواں مالی سال 13کروڑ 13لاکھ 65ہزار 2سو46جوکہ 6.84فیصد رہا گزشتہ سال لاہور ایسٹ 17کروڑ 92لاکھ 18ہزار 3سو59رواں مالی سال 19کروڑ 89لاکھ 19ہزار 2سو96جو کہ 11فیصد اضافی ہے زون لاہور ویسٹ گزشتہ مالی سال 15کروڑ 9لاکھ 98ہزار 4سو56رواں مالی سال 16کروڑ 42لاکھ 61ہزار 8سو26جو کہ 8.78فیصد رہا گوجرانوالہ زون گزشتہ مالی سال 21کروڑ 39لاکھ 56ہزار 2سو88رواں مالی سال 22کروڑ 40لاکھ 14ہزار 7سو18جو کہ 4فیصد اضافہ رہا گزشتہ مالی سال فیصل آباد 16کروڑ 98لاکھ 98ہزار 2سو14رواں مالی سال 20کروڑ 22لاکھ 62ہزار 9سو98بادشاہی مسجد میں گزشتہ مالی سال 2کروڑ 47لاکھ 18ہزار 9سو18رواں مالی سال 2کروڑ 70لاکھ 53ہزار 5سو4روپے راولپنڈی گزشتہ مالی سال 8کروڑ 50ہزار 2سو 79پے رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک 9کروڑ 20لاکھ 79ہزار 6سو21پے ڈی جی خان گزشتہ مالی سال 4کروڑ 62لاکھ 73ہزار 3سو52رواں مالی سال 8کروڑ 36لاکھ 35ہزار 7سو70پے خواجہ غلام فرید گزشتہ مالی سال 16کروڑ 45لاکھ 70ہزار 4سو62پے رواں مالی سال 17کروڑ 42لاکھ 53ہزار 2سو13روپے حاصل کئے گئے ہیں اس کے علاوہ گڈ ول کی مد میں گزشتہ مالی سال 2کروڑ 54لاکھ 65ہزار اں مالی سال 2024-25میں 18کروڑ 37لاکھ 29ہزار 6سو30روپے جو کہ 621.50فیصد تک رہا جبکہ مارچ2024-25تک گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کافی بہتر رہی جبکہ رواں مالی سال کے آخری تین ماہ میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے ۔