پاکستان کے منہ تو ڑ جواب نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،امریکی صحافی

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پاکستان کے منہ تو ڑ جواب نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،ذرائع کے مطابق مودی حکومت آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کے تابڑ توڑ حملوں سے گھبرا کر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوئی،پاک فوج کی جانب سے بھارتی دفاعی نظام مفلوج کرنے پر مودی حکومت نے سیز فائر کےلئے امریکہ سے رابطہ کیا ،بھارتی فوج کی جانب سے بھی مداخلت کی اپیل کی گئی۔

امریکی صحافی نک رابرٹسن نے سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھاتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کردئیے،امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں کہاکئی دنوں سے پوری دنیا بھارت ،پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی لیکن بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا،بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

صحافی نے کہاامریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب ، ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی ،ترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔