عمران خان کی پے رول پر رہائی درخواست اعتراضات کےساتھ واپس
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی درخواست اعتراضات کےساتھ واپس کر دی گئی،رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
اعتراض میں کہا گیا پے رول پر رہائی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی،کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے اسے درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا،نیب کیس میں سزا یافتہ مجرم کی پے رول پر رہائی درخواست میں نیب کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، درخواست میں بنائے گئے فریقین کا مکمل ایڈریس بھی درج نہیں۔



















