تحفظ ناموس رسالت محاذ کا آج” یوم وفائے پاکستان“ منانے کااعلان

لاہور (اپنے نمائندے سے) سول سوسائٹی،مساجدومدارس اوراہم ملکی تنصیبات پررات کی تاریکی میں حملہ کرنے کی بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے اورافواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام اہل سنت آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں ہوا،کانفرنس کی صدارت تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدرصاحبزادہ پیر رضائے مصطفی نقشبندی کی،کانفرنس کے مشترکہ اعلامہ میں کہا گیاتحفظ ناموس رسالت محاذکے زیراہمتام آج ”یوم وفائے پاکستان“ منایا جائے گا،ملک بھر میں اہل سنت کی مساجد ومدارس میں آئمہ وخطباءملکی دفاع پر خطبات جمعہ دینگے، کل بروز ہفتے کولاہورمیں استحکام پاکستان ریلی نکالی جائیگی،سول سوسائٹی،مساجدومدارس اوراہم ملکی تنصیبات پررات کی تاریکی میں بھارتی جارجیت پروزمذمت کرتے ہیں،حکومت پاکستان اورافواج پاکستان بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت کافوری بدلہ لے،پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے،علماءکرام نے کہا بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے، پاک فوج اور عوام دونوں سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، بھارت کو حالیہ کارروائیوں کا مو¿ثر جواب دینا ناگزیر ہو چکا ہے، بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں سول سوسائٹی،مساجدومدا رس کونشانہ بناکرعالمی قوانین کی خلاف وزری کی، کانفرنس میں خطیب داتادربامفتی رمضان سیالوی،نظامی مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما ومعروف قانون دان خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ،جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماحافظ نصیر احمدنورانی،محافظان ختم نبوت کے سرپرست علامہ ذوالفقارمصطفی ہاشمی،مجلس علماءنظامیہ کے مرکزی رہنمامولانا عمران الحسن فاروقی،جامعہ المرکز الاسلامی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرمفتی حسیب قادری، سنی تحریک کے مرکزی رہنما طاہرڈوگر،مرکزی جماعت اہل سنت کے رہنما قاضی عبدالغفار قادری،مسلم لیگ (ن) علماءومشائخ ونگ پنجاب کے صدرورکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی انتخاب احمدنوری،جامعہ حنفیہ غوثیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ طاہرشہزاد سیالوی،جامعہ علمیہ اچھرہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرمفتی کریم خان،سیکرٹری جنرل تحفظ ناموس رسالت محاذ مولاناعلی نقشبندی،پیر سید بلال حسین شاہ گردیزی،مفتی ندیم قمر،مولانا ارشد نعیمی،مولانا ممتاز ربانی،مفتی ابوبکر قریشی،مفتی عمران حنفی سمیت مدارس اہل سنت کے ناظمین،مدرسین،تنظیمات اہل کے عہدیدران نے کثیرتعداد میں شرکت کی،کانفرنس میں بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں شہیدہونےوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت، ورثاءکےساتھ تعزیت اوردلی ہمدردی کااظہارکیا گیا جبکہ ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی د عاکرائی گئی۔