بھارت کا غرور، جھوٹا پروپیگنڈا آج فضاوں میں جل کر راکھ ہوچکا: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈا آج فضاوں میں جل کر راکھ ہوچکا ہے۔ مریم نواز نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دنیا پر واضح کردیا کہ دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کردی ہے۔

بھارت کی پہل کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جواب، 5 طیارے، ڈرون اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا کو بتادیا، یہ پاکستان ہے، اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں، قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے ہیں جبکہ ایک ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کردئیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔