لاہور ( علی جنید) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب میں ای ٹی آوز ، انسپکٹرز اور ڈائریکٹرز کی سیٹوں پر براجمان سرکاری افسران نے کمپیوٹرز سے لیکر سروے ، بلنگ رپورٹ ، میٹنگز بلوں کی تقسیم اور سیل کے معاملات مکمل طور پر پرائیویٹ کارخاص افراد اور گروہوں کے سپرد کر دیئے ہیں جو کہ قانون سے متصادم ہیں اس پر ”مشرق“ کی جانب سے مکمل تحقیقات کی گئی ہیں جبکہ ڈائریکٹر ریجن (اے) مشتاق فریدی سے اس بارے گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کچھ پرائیویٹ افراد ، گروہوں کے بارے میں ہے تو ضرور کارروائی عمل میں لائی جائیگی، اس پر مشرق نے جو رپورٹ مرتب کی ہے اس میں ایکسائز ریجن اے زون ون کی خاتون ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شانزے ریاض کو صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ غازی آباد سرکل میں دوران سیل و دیگر اقدامات کے حوالے سے سرکل کانسٹیبل محمد عمر ہاتھ میں چھتری لئے خاتون ای ٹی او کو پروٹوکول دیتے ہوئے دھوپ سے محفوظ رکھ رہے ہیں جبکہ اصل صورتحال نہایت خوفناک منظر پیش کر رہا ہے کہ اسی زون غازی آباد میں کئی دہائیوں سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تمام معاملات سنبھالے پرائیویٹ کارخاص شہباز صاف دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون ای ٹی او اور دیگر ایکسائز عملہ کو سرکل کے بارے میں بریفنگ دے رہا ہے، ان لمحات کو مشرق نے عوام الناس اور سیکرٹری ایکسائز پنجاب مسعود مختار ، ڈائریکٹر جنرل عمر شیر چٹھہ کے سامنے رکھ دیا ہے کہ اس پر کیا انکوائری تشکیل دی جائیگی؟ زون ون کی خاتون ای ٹی او سے پوچھا جائے کہ کیا کانسٹیبل عمر کا کام اس محکمے میں افسر کو پروٹوکول کی مد میں دھوپ چھاو¿ں سے محفوظ رکھنا ہے کہ غازی آباد سرکل میں سروے کروانا ہے ؟ محکمہ ایکسائز پنجاب کے افسران کیلئے یہ سوالیہ نشان ہے۔
محکمہ ایکسائز، بلنگ رپورٹ سمیت متعدد اہم امور افسران کے کارخاص پرائیویٹ افراد کے سپرد



















