احتجاج کیس ،اعتراف جرم کرنے والے 82پی ٹی آئی کارکنوں کو 4،4ماہ قید
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)احتجاج کیس میںاعتراف جرم کرنے والے 82پی ٹی آئی کارکنوں کو 4،4ماہ قید،عدالت نے غیر حاضر 1074ملزموںکی ضمانت خارج ، شناختی کارڈ بلاک اور اکاونٹ منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے 24 مقدمات پر سماعت کی ، پولیس نے 124 گرفتارملزموں کو پیش کیا ،ضمانت پرموجود 362 ملزم حاضرہوئے،پیش ہونے والے ملزموں نے عدالت سے استدعا کی غریب افراد تھے مقامی لیڈرشپ کے اکسانے پراقدام اٹھایا، آئندہ کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیںگے نرم رویہ اختیارکیا جائے۔
عدالت نے اعتراف کرنے والے 82 ملزموں کو4،4ماہ قید اور15،15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی،غیرحاضررہنے والے1049 ملزموں کی ضمانت خارج ،25 ملزموں کی ضمانتیں بعد ازگرفتاری بھی خارج کردیں، شناختی کارڈ بلاک ،اکاونٹ منجمد کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے،عدالت نے ایم این اے شاندانہ گلزار کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔



















