پی ایچ پی شاہراہوں پر شہریوں کی خدمت، تحفظ کیلئے سرگرم

لاہور(کرائم رپورٹرسے)پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی ) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل، پی ایچ پی نے ماہِ اپریل 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.8 ملین افراد کو چیک کیا۔دورانِ چیکنگ 492 اشتہاری مجرم اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔اس کے علاوہ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.6 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا ، 280 چوری شدہ گاڑیاں/ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 45 ہزار 91 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1259 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔شہریوں کی سہولت کے پیش نظر 23293 ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ 64 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ 4232 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاو¿ کو بہتر بنایا گیا۔ 12173 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔پولیس خدمت مراکز پر 18125 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں جبکہ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 77 مقدمات درج ، منشیات فروشوں سے 2086 لیٹر شراب، 4730 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد کرلی۔