دہشت گرد شناخت کی بنیاد پرپاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شناخت کی بنیاد پر بلوچ پنجابیوں کا نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں۔ پندرہویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کنفیوڑن سے نکل کر زمینی حقائق اور واضح سوچ کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، بلوچستان سے متعلق ہر پاکستانی کو تصور اور حقیقت میں فرق جاننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کی وجہ غیر متوازن ترقی نہیں، غیر متوازن ترقی پورے پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک کا مسئلہ ہے، بیڈگورننس اور عدم ترقی کا شکوہ حکومت سے ہوسکتا ہے ریاست سے ناراضگی کا جواز نہیں، آئین کا آرٹیکل 5 ریاست سے غیر مشروط وفاداری پر مبنی ہے۔