قوم ہی بھارتی فوج کیلئے کافی ، جارحیت پر منہ توڑ دیں گے،عوام کادوٹو ک پیغام

لاہور:(اپنے نمائندے سے) جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستانی عوام نے مودی کو دوٹو ک پیغا م دیتے ہوئے کہاہے قوم ہی بھارتی فوج کیلئے کافی ، جارحیت پر منہ توڑ دیں گے۔

بھارت کی جانب سے یکطرفہ متنازع فیصلوں و جارحانہ اقدامات پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تیار کھڑے ہیں، بھارت نے کوئی انتہائی اقدام کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے،پاک فوج تو دور پاکستانی عوام ہی بھارتی فوج کےلئے کافی ہے،پاکستان بھی جوہری طاقت رکھنے والا ملک ہیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے۔

لوگوں نے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا تے ہوئے کہاملک کےلئے کھڑا ہونا عوام کے خمیر میں ہے،پاک فوج ہر لحاظ سے نمبر ون ، پاکستان بطور ریاست ہر طرح سے تیار ہے۔