تمام سیاسی جماعتیں ایک قوم کی صورت میں فوج کےساتھ کھڑی ہیں، مریم نواز

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی منصوبوں کی اصولی منظوری دےدی گئی۔

مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس صوبے بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرا ہتمام نئے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،دوران اجلاس پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی گئی،پہلے مرحلے میں 59بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا، بڑے شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے، واٹر سپلائی ٹیوب ویل، بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے سولر انرجی پر منتقل کئے جائیں گے، گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی، پہلے فیز میں شامل شہروں میں پارک بھی ڈویلپ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پارکس میں بچوں کیلئے جھولے و سپورٹس کی دیگر سہولتیں فراہم ،دیہات میں بھی یکساں ڈویلپمنٹ کی ہدایت کردی، دیہات میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائیں گی، دیہات کے ہر مرکزی قبرستان میں چار دیواری اور صفائی کا اہتمام کیا جائے گا، دیہات میں پارک اور پلے گرانڈ بھی بنائے جائیں گے، ہر گاﺅں سائن بورڈ اور گھروں کی نمبر مارکنگ کی جائے گی

دریں اثنا مریم نواز نے ایکسپو سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری کوشش ہے کسی کو حکومت کے پاس نہ جانا پڑے،حکومت خود عوام کے پاس جائے، مجھے اچھا نہیں لگتا تھا لوگ آٹے کا تھیلا اٹھا کر جا رہے ہوتے تھے، 30لاکھ خاندانوں کو راشن پیکٹ گھر تک پہنچایا، پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے،یہ ایٹم بم پاکستان کو کس نے دیا؟ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، تمام سیاسی جماعتیں ایک قوم کی صورت میں افواج کے ساتھ کھڑی ہیں، سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہماری افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارت کا خطرہ موجود ہے،افواج پاکستان اور ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کم از کم اجرت 37 ہزار کی ملنی چاہیے،ماضی میں اعلان ہوتا تھا لیکن عمل نہیں، محنت کش ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں، حلف اٹھایا تو رمضان المبارک میں لوگوں کارش دیکھنا مناسب نہیں لگا، 30لاکھ سے زائد خاندانوں کے مستحق افراد کو گھروں میں راشن دیا، ضرورت مند ہمارے پاس چل کر نہیں آئیں گے،ہم ان کے پاس جا کر مدد کریں، کبھی نہیں ہوا 25 تیس روپے سے روٹی 12 روپے پر واپس آئی ہو، ایسانہیں پنجاب کے پاس پیسے یا وسائل زیادہ ہیں، تمام صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل ملتے ہیں۔