لاہور (ا پنے رپورٹر سے) پنجاب میں تاریخ کا رابطہ سڑ کوں کی بحالی کا سب بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت 12ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت اورر بحالی وتوسیع کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے روڈ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں اگلے مالی سال میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ویلج روڈ کی تعمیر و بحالی کی تجویز لیا گیا، وزیراعلیٰ نے عوام کی ضرورت اور استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈز پراجیکٹ کی ترجیحات مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، مریم نواز شریف نے کہا روڈز سائیڈ کو تجاوزات سے پاک کرنے کےلئے بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ میں بتایا گیا 460روڈ کی تعمیر و توسیع اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ باڈر روڑ کی تعمیر مکمل کر لیا گیا ،ڈرین اور وال کی تعمیر جاری ہے، ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ پراجیکٹ کی ایکنک نے منظوری دے دی جبکہ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر جاری ہے،مری میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے تمام پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا،کرتار پور راہداری پراجیکٹ میں شکر گڑھ روڈ مکمل، مریدکے نارووال روڈز کی تعمیر جاری ہے، اجلاس میں روڈز کی عمومی چوڑائی12فٹ رکھنے کی تجویز پر اتفاق رائے قائم کیا گیا، شہروں اور دیہات میں یکساں طرز کی ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ ساڑھے 18 کلومیٹر روڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، لیہ بھکر کو موٹروے سے منسلک کرنے کےلئے ایکسپریس وے پراجیکٹ کےلئے فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ طلب کرلی گئی جبکہ کھاریاں راولپنڈی ایکسپریس روڈ پراجیکٹ پر غور کیا گیا،ادھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہرورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے،ہر ادارے کی ترقی اور اہداف کے حصول کےلئے افرادی قوت کا صحت مند اور محفوظ ہونا ضروری ہے، محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہیں،پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، ان کی حفاظت اور صحت کےلئے کئی ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، ورکرز کی عزت،صحت، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،صنعتی ادارے اور کام کرنےوالے ورکرزکی حفاظتی اصولوں کی پابندی یقینی بنائیں،کام کرنے والوں کےلئے ایک ایسا کلچر فروغ دیا جائے جہاں ہر فرد کی جان اور صحت مقدم ہو، سب کو کام کی جگہوں کو محفوظ، صحت مند اور خوشحال بنانے کے مشن میں یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ نے کہا پیشہ وار نہ سلامتی اور صحت کا دن ملازمت کے مقامات پر ممکنہ خطرات اور حادثات سے خبردار کرنے کا شعور بیدار کی یاد دلاتا ہے،عالمی یوم پیشہ وارنہ سلامتی اور صحت 2025ءکا تھیم حفاظت اور صحت کےلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹلائزیشن کا انقلابی کردار ہے۔
قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ باڈر روڑ کی تعمیر مکمل، روڈز سائیڈ کو تجاوزات سے پاک کیا جائے:مریم



















