راولپنڈی ،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل پھر منسوخ، عدالت نے فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔
خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے ،ملزموں میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جبکہ دیگر ملزموں کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں،بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل پھر منسوخ، فرد جرم کی تاریخ مقرر



















