کراچی سے خیبر تک اہل غزہ سے اظہار یکجہتی ،تاریخی شٹر ڈاو¿ن،ریلیاں

لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور،کوئٹہ:(اپنے نمائندے سے،بیورورپورٹ)کراچی سے خیبر تک اہل غزہ سے اظہار یکجہتی ،تاریخی شٹر ڈاون،تجارتی مراکز مکمل بند،سڑکوں پر سناٹا رہا،شہر شہر اسرائیلی مظالم کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں،ہزاروں افراد نے شرکت کرکے اہل غزہ سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کامیاب ہڑتال نے ثابت کر دیا پوری قوم اسرائیل ،بھارت کےخلاف ہے،حکومت سبق سیکھے، قوم میں یکجہتی و اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کرے، حکمرانوں کے اقدامات درست سمت میں ہونے چاہئیں،بھارتی آبی جارحیت و دیگر اشتعال انگیز اقدامات کےخلاف سیاسی سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاپہلگام واقعہ پر دفترخارجہ کا ردعمل دیر سے آیا جس کا فائدہ نئی دہلی کوہوا،تصادم نہیں چاہتے تاہم کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، فوج تیار رہے، نیوکلیئر ریاست ہےں، پاکستان کو کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنا چاہیے، تمام ڈپلومیٹک چینلز استعمال کیے جائیں۔