راولپنڈی :(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم، صرف عمران خان ہی ملک کو متحد کر سکتا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا 25 نئے کیسز حکومت کی جانب سے بنائے گئے ،مودی حکومت نے پاکستان کےخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئےسندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، ہندوستان نے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں، عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آئی سی یو کے صدر کےساتھ نہیں ،بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے ہیں۔
عمر ایوب نے کہادوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا، وقت کا تقاضا ہے سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں،500 ارب کا پٹرول سمگل کیا جارہا ہے، مسلح افواج کو قوم کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے، قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں۔
قوم تقسیم،صرف عمران خان ہی ملک کو متحد کر سکتا ہے: عمر ایوب



















