پشاور:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم سمیت5ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔
سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی خان نے کی،پراسیکیوشن حکام نے کہا ملزموں نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا،آگ لگائی گئی،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا، ٹرائل میں نامزد ملزم پیش نہیں ہو رہے ،عدالت نے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
ریڈیو پاکستان حملہ کیس، ارباب وسیم سمیت 5 ملزموں کی گرفتاری کاحکم



















