متعدد شہر پھر زلزلے سے لرز اٹھے، شدت 5.9ریکارڈ
لاہور: (خبر نگار)لاہور سمیت متعدد شہر پھر زلزلے سے لرز اٹھے،شدت 5.9ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے ،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ ،مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند ،چترال ،منڈی بہا ﺅالدین، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ ودیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 5.9ریکارڈ،زیر زمین گہرائی 94کلو میٹر ،مرکز افغانستان ،تاجکستان کا بارڈر تھا ،زلزلہ سرینگر اور افغانستان کے شہر جلال آباد تک محسوس کیا گیا،لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔



















