کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کیے جائیں،نواز،شہباز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کینال منصوبے پر بڑی پیشرفت،نواز،شہبازشرنے پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا قائد نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کردی،اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں،پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے۔

رانا ثنا نے کہاپی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، 1991 میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا،معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں،آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں ،عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، بات چیت ، مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔