کاروبار پر حملے غیر اسلامی ،فرائض سے غافل نہیں، سختی کےساتھ نمٹیں گے، طلال چودھری

فیصل آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں ،سختی کےساتھ نمٹیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاریاست اپنے فرائض سے غافل نہیں، کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے کیے گئے، 25 ہزار پاکستانی فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں،نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو معافی تلافی کرنے لگے،پنجاب میں تشدد واقعات میں 142،اسلام آباد میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے،خیبر پختونخوا حکومت ناسور پرقابو پانے کی بجائے جرگے کا واویلا کیا جارہا ہے،ملکی سکیورٹی صورتحال پر ہونےوالے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی شریک نہیں تھی، دہشتگردی پر قابو پانے کیلئےتجاویزآ گئیں،وفاق نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کو آن بورڈ لے گی۔