کسی کو جیل ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا، جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقات جمعرات کے روز ہوتی ہیں، عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست پی ٹی آئی ہی جیل حکام کو دیتی ہے۔

ہفتے میں دو دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں، پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں، اپنی جماعت کی اور آپس کی لڑائیاں سڑکوں پر مت لڑیں، علیمہ خان سے انکے بھائی کی پارٹی کے لوگوں کو مسئلہ ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا خود ہی ملاقاتیوں کی فہرست سے ایک دوسرے کے نام نکالتے ہیں پھر ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔

ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کی بجائے کہیں اور کرلیا کریں،پی ٹی آئی کے لوگ خود ہی پولیس کی وین میں بیٹھتے پھر خود ہی اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں، خبروں میں رہنے کےلئے تھرڈ کلاس پولیٹیکل سٹنٹ کئے جاتے ہیں۔