اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اوورسیز کنونشن میں پاکستانی امریکن خواجہ فاروق نے چیف آف آرمی سٹاف سید آصف منیر کی تقریر کے دوران ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ لگا یا جس کے بعد کنونشن ہال بہت دیر تک ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر خواجہ فاروق نے کہا کہ پوری امید ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں کشمیر جلد آزا د ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے پورے عزم کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی کشمیر کے بارے میں اپنے واضح موقف پر روشنی ڈالی۔
جنرل عاصم منیر کی قیادت میں کشمیر آزاد ہوگا: خواجہ فاروق



















